فواد چودھری وضاحت کریں کہ وزیر اعظم کے دورہ ترکی کے دوران این آر او کی کوئی بات کی گئی ہے

Published on January 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 186)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)مسلم لیگ ن کے رہنما سینٹر مصدق ملک نے کہاہے کہ فواد چوھری وضاحت کریں کے وزیر اعظم کے دورہ ترکی کے دوران ترکی کی جانب سے این آر او کی کوئی بات کی گئی ہے ، ہماری عدالتوں کے فیصلوں کی وجہ سے ، ہمارے بین الاقوامی تعلقات پر اثر پڑتا ہے اور جرمانے ادا کرنے پڑتے ہیں۔ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ تحریک انصاف سے پوچھا جائے کہ کیا وزیر اعظم کے دورہ ترکی کے موقع پر ترکی کی جانب سے این آر او کی کوئی بات کی گئی ہے ؟ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے الزامات لگائے گئے کہ تعلقات ملکوں کے درمیان تھے یا شخصیات کے درمیان تھے ۔ انہوں نے کہا کہ فواد چودھری کو وضاحت کرنی چاہئے کہ کیا ترکی میں کوئی این آر او کی بات کی گئی ہے ؟ان کا کہنا ہے کہ ہماری عدالتوں کے فیصلوں کی وجہ سے ، ہمارے بین الاقوامی تعلقات پر اثر پڑتا ہے اور جرمانے ادا کرنے پڑتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای کے ساتھ ہمارے تعلقات خوش آئند ہیں لیکن پہلے عمران خان کہہ رہے تھے کہ میں دورے نہیں کروں گا ، پہلے کہا تھا کہ میں پی آئی اے کی طیارے سے باہرجایا کروں گا لیکن اب وزیر خارجہ بھی جیٹ لیکر گھوم رہے ہیں، اگر حکومت واقعی یہ سمجھتی ہے کہ یو اے ای کے ولی عہد کو پروٹوکول دینا چاہئے تھا تو ان کو بارہ ہزار توپوں کی سلامی دینی چاہئے تھی لیکن یہ کیا کہ آپ خود ولی عہد کی گاڑی ڈرائیو کررہے ہیں، یہ کیا ذاتی تعلقات بنانے کی کوشش نہیں ہے؟ جس کے الزامات تحریک انصاف خود مسلم لیگ ن پر لگاتی آئی ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes