پشاور میں سرچ آپریشن،2اشتہاریوں سمیت 46افراد گرفتار،اسلحہ و منشیات برآمد

Published on March 23, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 555)      No Comments

آپریشن کے دوران 120 گھروں کی تلاشی لی گئی ،31افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے
پشاور (یو این پی)پشاورمیں اکیڈمی ٹاؤن، سفید ڈھیری، پشت خرہ اور ملحقہ علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران 46افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق سرچ آپریشن میں 2اشتہاریوں سمیت 46افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ گرفتار افراد سے 6پستول، درجنوں کارتوس اور منشیات بھی برآمد کی گئی ہے۔سرچ آپریشن میں15مشتبہ اور مشکوک افراد کو بھی گرفتار کیا گیا ہے،پولیس کے مطابق آپریشن کے دوران 120 گھروں کی تلاشی لی گئی ،31افراد کو کرایہ داری کے کوائف مکمل نہ ہونے پر گرفتار کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme