فیس بک کے3کروڑ کے قریب صارفین کے اکاؤنٹ ہیک کیے جانے کا انکشاف

Published on October 14, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 646)      No Comments

نیویارک (یواین پی)سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے انکشاف کیا کہ گزشتہ ماہ ہیکرز نے 2 کروڑ 90 لاکھ صارفین کا ذاتی ڈیٹا چرالیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا کی سب سے اہم سوشل نیٹ ورکنگ نے بتایاکہ گزشتہ ماہ قریب 5 کروڑ اکاؤنٹ پر ہوئے سائبر حملے میں ہیکرز نے ان اکاؤنٹ کے ایکسز ٹوکن چرا لیے۔یہی وجہ ہے کہ تب کئی فیس بک صارفین کے اکاؤنٹ خود بخود لاگ آؤٹ ہو جارہے تھے۔فیس بک کے پروڈکٹ مینیجمنٹ محکمہ کے نائب صدر روسین کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ ہمیں اب اندازہ ہوا ہے کہ اس سائبر حملے سے اتنے صارف متاثر نہیں ہوئے جتنا ہم نے پہلے سوچا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک کروڑ 50 لاکھ صارفین کے اکاؤنٹس کا غلط استعمال ہوا اور ان کی ذاتی معلومات جیسے فون نمبر، گھر کا پتہ اور ای میل تک رسائی حاصل کی گئی، تاہم ہم یہ بھی ابھی جانتے کہ اس حملے کے پیچھے کون ہے اور اس کا تعلق کہاں سے ہے۔دیگر ایک کروڑ 40 لاکھ افراد کے لئے یہ حملہ ممکنہ طور پر زیادہ نقصان دہ تھا۔فیس بک کے مطابق ہیکرز نے ان صارفین کی ذاتی معلومات جیسے جنس، مذہب، شہر، تاریخ پیدائش، اور ان جگہوں جہاں وہ حال ہی میں گئے ہوں تک کی رسائی کی۔روسینکا کہنا تھا کہ ہیکرز نے ان 10 لاکھ صارفین کے ذاتی ڈیٹا تک رسائی نہیں کی جن کے ایکسز ٹوکن بھی چرائے گئے تھے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog