کسووال پریس کلب رجسٹرڈکے سا لانہ انتخابات2019 مکمل

Published on January 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

کسووال(یواین پی) کسووال پریس کلب رجسٹرڈکے سا لانہ انتخابات2019 مکمل ہوگئے۔کسووال پریس کلب رجسٹرڈ کے اختر سردار چودھری صدر ،راجہ ذوالفقار عباسی جنرل سیکرٹری متفقہ طور پر منتخب جبکہ الیکٹرانک میڈیا رجسٹرڈ کے صدرمیاں عبدالغفار اور طارق راؤ جنرل سیکرٹری اور انجمن صحافیاں رجسٹرڈ کسووال کے صدر میاں طاہر محمود صدر اور محمد اویس سکندر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے ہیں۔تفصیل کے مطابق گزشتہ روز سال2019کے لئے کسووال بھر کے سینئر صحافیوں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پریس کلب ،انجمن صحافیاں اور الیکٹرانک میڈیا کے انتخابات مکمل ہوگئے ۔جس میں کسووال پریس کلب رجسٹرڈ سر پرست ارشد سردار چودھری،چیئرمین الحاج ایم اے جاوید،صدر اختر سردار چودھری، سینئر نائب صدر رانا خالد جاوید،نائب صدر خالد جاوید اختر،نائب صدرچوہدری منورحسین جٹ،جنرل سیکرٹری راجہ ذوالفقار عباسی، جوائنٹ سیکرٹری حاجی انوار الحق زرگر،فنانس سیکرٹری شوکت حیات مغل ،سیکرٹری نشرو اشاعت محمد عمران رحمانی ۔انجمن صحافیاں کے صدر میاں طاہر محمود،سینئر نائب صدر چوہدری اصغر علی جٹ،نائب صدر چوہدری شہزاد حیدر گجر ،جنرل سیکرٹری محمد اویس سکندر،فنانس سیکرٹری سید حنیف شاہ ،سیکرٹری نشر و اشاعت حکیم نذر حسین عاصی۔الیکٹرانک میڈیا رجسٹرڈ کسووال کے صدر میاں عبدالغفار،نائب صدر مصطفی احسن، جنرل سیکرٹری محمد طارق راؤ ، جوائنٹ سیکرٹری رانا بلال ، سیکرٹری نشر و اشاعت ڈاکٹر محمد فیاض کو متفقہ طور پر سال 2019کے لئے منتخب کر لیا گیا ۔جبکہ طیب عباس ،رانا شمشاد،بشارت کھوکھر،ملک نذیر مجلس عاملہ ممبران منتخب کیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题