الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی

Published on February 8, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 694)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی ۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست کی سماعت ہوئی، چیف الیکشن کمشنر سردار رضا حیات کی سربراہی میں بنچ نے درخواست کی سماعت کی، تحریک انصاف نے انٹراپارٹی انتخابات سے متعلق تمام ریکارڈالیکشن کمیشن میں جمع کرا دیا،جواب 3سیٹ پرمشتمل ہے۔پی ٹی آئی وکیل شاہد گوندل نے بتایا کہ تحریک انصاف کے کل ووٹرز17 لاکھ ہیں، انٹراپارٹی الیکشن میں 2 لاکھ 56 ہزار997 ووٹ کاسٹ ہوئے جس میں انصاف پینل کو ایک لاکھ 89 ہزار 55 ووٹ ملے،جبکہ احتساب پینل کوایک لاکھ 41 ہزارسے زائد ووٹ ملے اور26 ہزار 255 ووٹ ضائع ہوئے ۔
دوران سماعت درخواست گزار کے وکیل نے انٹراپارٹی انتخابات کی تفصیلات مانگ لیں،پی ٹی آئی کے وکیل شاہد گوندل نے کہا کہ الیکشن کمیشن تحریک انصاف کے جواب کی تحقیقات کرسکتاہے،لیکن ہماراجواب دوسرے فریق کونہیں دے سکتا،انہوں نے کہا کہ دوسرے فریق کوجواب کی کاپی دینے سے ووٹ کاتقدس پامال ہوگا،الیکشن کمیشن اس عمل کی خودتصدیق کرسکتاہے، وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ ایسے ریکارڈدینے سے ووٹرکافون نمبرآجائے گااورپتہ چل جائےگاکہ کس نے کس کوووٹ کاسٹ کیا۔
الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کالعدم قرار دینے کی درخواست خارج کردی ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy