پاکستان میں تھری اور فور جی صارفین کی تعداد 10 کروڑ سے تجاوز

Published on March 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 140)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں تھری اور فور جی کے صارفین کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، صارفین کی تعداد ریکارڈ مدت میں 10 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی،وفاقی وزیر نے اسپین میں کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کے ڈیجیٹیل پاکستان وژن کی تکمیل موبائل کنیکٹیوٹی سے مشروط ہے، وزارت آئی ٹی نے3 سال میں 44 ارب روپے سے65 سے زائد پراجیکٹ شروع کیے،امین الحق نے کہا کہ 12 ہزار پسماندہ دیہاتوں کے ڈھائی کروڑ افراد نیٹ ورکنگ سے منسلک ہوجائیں گے، تھری اور فورجی صارفین کی تعداد رکارڈ مدت میں 10 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کرگئی

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme