واٹس ایپ میں چیٹ غائب ہونے کا انکشاف

Published on January 15, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 582)      No Comments

لاہور:‌(یواین پی) مختلف صارفین کی جانب سے شکایات سامنے آئی ہیں کہ از خود ’چیٹ ہسٹری‘ غائب ہو رہی ہے اور تمام تر ممکنہ کوششوں کے باوجود غائب شدہ چیٹ ریکور نہیں ہوسکی۔ ایک صارف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ جب انہوں نے صبح واٹس ایپ کا ان بکس دیکھا تو 2 سے تین چیٹ ڈیلیٹ تھیں۔مذکورہ صارف نے بتایا کہ 25 ای میلز کرکے واٹس ایپ کو شکایت سے آگاہ کیا گیا مگر کوئی ازالہ نہیں ہوا جب کہ صارف کی اس شکایت کو معروف ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’ویب بی ٹا انفو‘ نے بھی اپنے پلیٹ فارم پر شیئر کیا۔ واٹس ایپ استعمال کرنے والے کئی صارفین نے ٹوئٹر پر چیٹ ہسٹری کے غائب ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ از خود چیٹ کا غائب ہونا پریشان کن ہے اور اس پراسراریت پر کمپنی کا ردعمل نہ آنا مایوس کن ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes