فیصل بنک قومی ٹی 20کپ ، لاہور لائینز اورکراچی زیبراز نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا

Published on February 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 853)      No Comments

\"you\"
راولپنڈی ۔۔۔ فیصل بنک قومی ٹی 20کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے لیگ میچز کے آخری روز لاہور لائینز اورکراچی زیبراز کی ٹیموں نے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر کے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیاجبکہ میزبان راولپنڈی ریمز کی ٹیم کوارٹر فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی۔گذشتہ روز لاہور لائینز اور ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم نے سنسنی خیز میچ کے بعد2رنز سے کامیابی حاصل کر کے کوارٹرفائنل میں جگہ بنا لی۔ لاہور لائینز کے کپتان نے ٹاس جیت کر ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،ایبٹ آباد فالکنز کی ٹیم نے مقررہ 20اوورز میں 4وکٹوں کے نقصان پر 136رنز بنائے،یونس خان نے 57گیندوں پر 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے آوٹ ہوئے بغیر63رنز جبکہ یاسر حمید اور عدنان رئیس نے 26,26رنز بنائے۔لاہور لائینز کی طرف سے اعزاز چیمہ نے 19رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں جبکہ 2کھلاڑی رن آوٹ ہوئے ۔جواب میں لاہور لائینز کی ٹیم اوورز 20 میں9وکٹوں کے نقصان پر134رنز بنا سکی،وہاب ریاض نے29 رنز ، ناصر جمشیدنے20رنزاور عمران علی نے آوٹ ہوئے بغیر17رنز بنائے۔ایبٹ آباد فالکنز کی طرف سے یاسر شاہ اور خالد عثمان نے بالترتیب 19اور21رنز کے عوض3,3جبکہ احمد جمال نے 32رنز کے عوض 2وکٹیں حاصل کیں۔ ایبٹ آباد فالکنز کے یونس خان کو مین آف دی میچ کا حقدار قرار دیا گیا۔دوسرا میچ راولپنڈی ریمز اور کراچی زیبراز کی ٹیم کے درمیان کھیلا گیا جس میں کراچی زیبراز کی ٹیم نے 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی۔راولپنڈی ریمز کی ٹیم کے کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا،راولپنڈی ریمز کی ٹیم نے مقررہ20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر139رنز بنائے،عمر امین نے چھ چوکوں کی مدد سے 37رنز،سہیل تنویر نے تین چوکوں کی مدد سے 34رنزاور یاسم مرتضٰی نے آوٹ ہوئے بغیر دو چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے27رنز بنائے۔کراچی زیبراز کی طرف سے تابش خان نے 34رنز کے عوض4جبکہ شاہ زیب احمد نے 19رنز کے عوض3 اور طارق ہارون نے 23 رنز دے کر ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں کراچی زیبراز کی ٹیم نے مطلوبہ حدف 19.3اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا،اوپنر فخر زمان نے 63گیندوں پر12چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 86 رنز، فیصل نے ایک چوکے کی مدد سے 49 رنز اورحسن رضا نے ایک چوکے کی مدد سے22رنزبنائے۔راولپنڈی ریمز کی طرف سے سہیل تنویر اور ناصرملک نے بالترتیب 30اور27رنز کے عوض 2,2جبکہ اختر ایوب نے 18رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔کراچی زیبراز کے فخر زمان کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ کا حقدار قرار دیا گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy