وزیرعظم کا پاکستان میں3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر امیرقطر کا شکریہ

Published on August 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 74)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان اور قطر کے درمیان دو طرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک شراکت داری کی نئی سطح پر لے جانے پر اتفاق ہوا ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان میں3 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری پر امیر قطر کا شکرگزار ہوں، تجارت بڑھانے، زراعت، خوراک، توانائی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دو روزہ سرکاری دورہ قطر کے دوران وزیراعظم شہبازشریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ملاقات کا اعلامیہ جاری کردیا گیا، اعلامیہ میں کہا گیا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کے درمیان ملاقات میں دوطرفہ، علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پاکستان قطر دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وزیراعظم نے پاکستان میں 3 ارب امریکی ڈالر کی سرمایہ کاری کی تیاری پر امیر قطر کا شکریہ ادا کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes