ملائیشیا اسرائیل کے لئے نو گو ایریا رہے گا: مہاتیر محمد

Published on January 16, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 248)      No Comments

کوالالمپور: (یواین پی) ملائیشین وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد نے انٹرنیشنل این جی اوز کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملائیشیا اسرائیل کے لیے نو گو ایریا رہے گا اور 29 جولائی سے ہونے والی پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔تفصیلات کے مطابق ملائیشیا میں ہونے والی پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں اسرائیلی سوئمرز کو حصہ لینے کی اجازت نہ دینے پر انٹرنیشنل این جی اوز کی جانب سے ملائیشیا پر تنقید کی گئی تھی، جس کے جواب میں وزیراعظم مہاتیر محمد نے دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پیرا سوئمنگ چیمپئن شپ میں کسی اسرائیلی کو شرکت کی اجازت نہیں ملے گی۔مہاتیر محمد نے کہا کہ ملائیشیا کا قانون اسرائیلی شہریت رکھنے والوں کو ملائیشیا میں داخلے کی اجازت نہیں دیتا اور اسرائیل کے لیے ملائیشیا کے قوانین میں کسی قسم کی نرمی نہیں کی جائے گی۔ مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فوج نے جو مقبوضہ فلسطین میں ظلم و بربریت کا بازار گرم کر رکھا ہے وہ کسی این جی او کو نظر نہیں آتا۔ نہتے نوجوانوں بوڑھوں بچوں و عورتوں کو جس طرح شہید کیا جا رہا ہے اس صورت حال پر ملائیشیا کا دو ٹوک مؤقف ہے۔ اسرائیلی شہریت کے حامل باشندوں پر پابندی برقرار رہے گی۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes