جدہ میں پاکستانی کینو کی نمائش کا افتتاح

Published on January 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 453)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) پاکستان قونصلیٹ جدہ نے پاکستانی کینو کی شاندار نمائش کا اہتمام کیا۔ نمائش ایک ہفتہ جاری رہے گی۔ افتتاح جدہ چیمبر آف کامرس کے قائم مقام چیئرمین مازن بتر جی نے کیا ۔جدہ چیمبر کے اعلی عہداروں ،مقامی تاجروں اور پاکستانی کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر سبکدوش قونصل جنرل شہر یار اکبر نے مہمان خصوصی کے ہمراہ کیک کاٹا ۔سعودی تاجروں کو پاکستانی کینو دیئے گئے اور کینو سے بنے ہوئے کیک اور مشروبات سے ان کی تواضع کی گئی ۔ اس موقع پر جدہ چیمبر کے مازن بتر جی نے کہا کہ کمرشل قونصلر شہزاد احمد پاکستانی مصنوعات کو مارکیٹ میں متعارف کرانے کیلئے بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔انہوں نے پاکستانی پھلوں اور دیگر مصنوعات کی تعریف کی ۔قونصل کمرشل نے کہا کہ اس طرح کی نمائش سے پاکستانی مصنوعات کو سعودی عرب میں فروغ حاصل ہورہا ہےجس سے ملک میں زرمبادلہ آرہا ہے۔ مقامی تاجروں نے پاکستان کی مصنوعات کی سعودی عرب میں درآمد کیلئے کمرشل سیکشن سے بھر پور تعاون کیا ہے

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题