نئے سپہ سالار مضبوط قوت فیصلہ کے حامل ہیں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا الوداعی خطاب

Published on November 29, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 295)      No Comments

raheel

راولپنڈی (یواین پی )چیف آف آرمی سٹا ف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ میں قوم کو یقین دلا تا ہوں کہ اب ہماری منزل دور نہیں ،خطرات اندرونی ہو یا بیرونی ،پاک فوج ان سے نمٹنے کے لیے کام کرتی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ بھارت کو واضح کردوں کہ ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا خود اس کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے خطے میں ترقی آئے گی ،گواد ر پورٹ سے پہلے تجارتی قافلے کی روانگی نے ثابت کردیا کہ اب یہ سفر نہیں رک سکتا ،سی پیک کے دشمن اپنی کوششیں ترک کر کے اس کے ثمرات سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں ۔
جی ایچ کیو میں کمان کی تبدیلی کے وقت آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کمان کی تبدیلی فوج کے اعلیٰ اقدار کی علامت ہے ،خوش قسمتی ہے کہ نئے سپہ سالار مضبوط قوت فیصلہ کے حامل ہیں ۔انہوں نے بھارت کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہماری تحمل کی پالیسی کو کمزوری سمجھنا خود اس کے لیے خطرنا ک ثابت ہو گا ،مسئلہ کشمیر کے حل کے بغیر جنوبی ایشیا کی ترکی ممکن نہیں ہے ،عالمی برادری کو اس مسئلے کو حل کرانے کے لیے تعاون کرنا چاہیے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes