لاہور وحدت روڈ پر ریسٹورنٹ میں سلنڈر دھماکا،ہلاکتوں کی تعداد 3 ہوگئی

Published on December 28, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments


لاہور(یو این پی) وحدت روڈ پر ملٹی نیشنل فوڈ چین میں سلنڈر دھماکے سےزخمی ہونے والوں میں سے مزید دو افراد دم توڑگئے، ہلاکتوں کی تعداد تین ہوگئی۔ذرائع کے مطابق گزشتہ روز وحدت روڈ پر ملٹی نیشنل فوڈچین کےکچن میں سلنڈر دھماکے سے آگ لگ گئی اور زور دار دھماکے سے بیرونی دیوارپھٹ گئی۔ دیوارکے باہر پڑے چودہ بڑے سلنڈروں میں بھی شدید آگ بھڑک اٹھی جس نےعمارت کے ساتھ ساتھ چائنہ سیل پوائنٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لےلیا۔آگ لگنے کے باعث چھبیس افراد جھلس گئے تھے جنہیں طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ۔چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں جناح ہسپتال کی انتہائی نگداشت وارڈ میں رکھا گیا تھا جن میں سے ہسپتال ذرائع کے مطابق تین افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے ہیں ، جاں بحق ہونے والوں میں تئیس سالہ زمان ، تیس سالہ محمد سلیم اور پینتیس سالہ مظفر عباس شامل ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق ایک زخمی کی حالت تاحال تشویشناک بتائی جارہی ہے۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والےتینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانہ منتقل کردیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes