دوسروں کو عزت اور اہمیت نہیں دینگے تب تک مسائل حل نہیں ہونگے پرویز کلیم

Published on January 19, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 234)      No Comments

ہدایات کار ساجد علی ساجدنے فلم کے لیجنڈز کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھاکرکیاہم کردار ادا کیا
لاہور(یواین پی)ہماری فلم انڈسٹری میں ایک خرابی یہ ہے کہ ہم دوسروں کی عزت کرنا نہیں جانتے جب تک ہم دوسروں کی عزت اور اہمیت کو نہیں سمجھیں گے تب تک انڈسٹری مسائل کا شکار رہے گی ان خیالات کا اظہار نامور رائٹر و ڈائریکٹر پرویز کلیم نے پنجابی کمپلیکس میں ہدایت کار ساجد علی ساجد کی فلم’’کالاطوفان‘‘ اور ’’سب مایاہے ‘‘ کی افتتاحی تقریب میں کیا فلمی تقریب میں محمد کمال پاشا، رائٹر ناصر ادیب،سینئر ہدایت کار آغا حسن عسکری ،رائٹر اشفاق کاظمی، رائٹرواجد زبیری،جرار رضوی،ڈاکٹربی اے خرم،راحیلہ آغا،اچھی خان، حمیراناز ،روز بٹ،دیا جٹ ودیگر شریک ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان ہدایات کار ساجد علی ساجد نے اپنی فلموں کی افتتاحی تقریب کو یادگار بنانے کے لئے لیجنڈز کو ایک پلیٹ فارم پہ اکٹھا کرکے بے مثال کام کیا ہے ہم ان کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes