مبینہ انتخابی دھاندلی کے مقدمہ میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کونوٹس جاری

Published on April 25, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 561)      No Comments

Khursheed

اسلام آباد ۔۔۔ سپریم کور ٹ نے عام انتخابات کے دوران قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 199 میں مبینہ طورپر انتخابی دھاندلی کے حوالے سے مقدمہ میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کونوٹس جاری کر دیاہے ۔جمعرات کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پرعدالت کو بتایا گیا کہ کیس کی گزشتہ سماعت پراپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کونوٹس دیا گیا تھا لیکن ان کو نوٹس موصول نہیں ہوا جس پر عدالت نے ہدایت کی کہ اپوزیشن لیڈزکو سیکرٹری قومی اسمبلی کے ذریعے دوبارہ نوٹس بھیجوایاجائے تاکہ اس کی تعمیل یقینی بنائی جاسکے۔ بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 8 مئی تک ملتوی کر دی واضع رہے کہ مسلم لیگ فنکشنل کے عنایت اللہ نے خورشید شاہ کی کامیابی کو الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی کی بیناد پر چیلنج کیا تھا تاہم ان کی درخواست کو الیکشن کمیشن نے مسترد کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کو کامیاب قرار دیا تھا جس کے خلاف عنایت اللہ نے سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی تھی جس کی سماعت کرنے کے بعد عدالت نے اپوزیشن لیڈرکونوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes