فاروق عبداللہ کا مودی سرکار سے کشیدگی ختم کرنے کا مطالبہ

Published on October 15, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 454)      No Comments

08
سرینگر: (یو این پی)مقبوضہ کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے وادی میں بھارتی مظالم پر مودی حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے بھارت سے مقبوضہ کشمیر میں کشیدگی ختم کرانے کا مطالبہ کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف وادی کے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ بھی میدان میں آ گئے اور انہوں نے مودی سرکار پر کڑی تنقید کی میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فاروق عبد اللہ نے کہا کہ اڑی حملے اور بھارت کے سرجیکل اسٹرائیک سے ہمیں کوئی دلچسپی نہیں ہمیں ریاست بچانے سے دلچسپی ہے۔ فاروق عبداللہ نے پریس کانفرنس میں متعدد بار پاک بھارت مذاکرات کی بحالی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دوست بدلے جاسکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں بدلے جا سکتے انہوں نے مقبوضہ کشمیر میں امن بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا امن کے لئے مذاکرات پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہیے مسائل کا حل بات چیت کے زریعے ہی ممکن ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Blog