ساہیوال واقعہ میں جاں بحق افراد کو سپرد خاک کر دیا گیا

Published on January 21, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 183)      No Comments

لاہور: (یواین پی) مقتولین کی نماز جنازہ میں سارا شہر امڈ آیا، اس سے پہلے میتیں لاہور میں آبائی گھروں میں پہنچیں تو کہرام مچ گیا، علاقے میں سوگ کی فضا، ہر آنکھ اشکبار، ننھی ہادیہ گھر پہنچنے پر ماما پاپا کا پوچھتی رہی۔ساہیوال واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کو لاہور کے علاقے چونگی امرسدھو میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ہے جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔جاں بحق افراد کی میتیں لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو ان کے گھر پہنچیں تو علاقے میں کہرام مچ گیا، ہر آنکھ اشکبار تھی۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ فیروزپور روڈ پر شنگھائی پل کے قریب ادا کی گئی۔ اس موقع پر سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر راستوں پر پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی۔فیروزپور روڈ چونگی امرسدھو کے پاس دونوں اطراف سے ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دی گئی ہے۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں کو متبادل راستے استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes