اٹھارہویں آئینی ترامیم کے ثمرات سامنے آرہے ہیں، آصف زردای

Published on April 20, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 70)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی)سابق صدر پاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری نے اٹھارہویں آئینی ترمیم کی منظوری کے دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن 1973کے آئین کو آمروں کی طرف سے کی گئی ترامیم سے پاک کیا تھا۔ اٹھارہویں آئینی ترامیم کے ثمرات سامنے آرہے ہیں۔ صوبوں کو خودمختاری دینے سے وفاق مستحکم ہوا ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ اٹھارہویں آئینی ترمیم وفاق اور صوبوں کے درمیان ایک میثاق ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت پسند سیاسی جماعتوں کا 1973کے آئین پر اعتماد باعث اطمینان ہے۔ پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر نے کہا کہ آئین شکنوں نے 1973کے آئین کے بانی قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کو تو قتل کیا مگر آئین کو ختم نہیں کر سکے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme