اسٹیج کے مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کرگئے

Published on November 19, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments


طارق ٹیڈی نے متعدد اسٹیج ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے
لاہور(یواین پی) اسٹیج کے مشہور کامیڈین طارق ٹیڈی لاہور میں انتقال کرگئے۔اسٹیج کے معروف اداکار طارق ٹیڈی گزشتہ کئی روز سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔ طارق ٹیڈی جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔طارق ٹیڈی کو گزشتہ ہفتے طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ طارق ٹیڈی نے اسٹیج کے متعدد ڈراموں اور پنجابی فلموں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔ طارق ٹیڈی کی کامیڈی کو عوامی سطح پر پذیرائی حاصل تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کامیڈین طارق ٹیڈی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔مریم اورنگزیب کا بیان میں کہنا تھا کہ طارق ٹیڈی نے اسٹیج ڈراموں اور پنجابی فلموں میں شاندار کردار ادا کئے اور اپنے مزاح اور فن سے عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیریں۔۔انہوں نے مزید کہا کہ آج طارق ٹیڈی اپنے مداحوں کو غمگین اور اداس کر کے دنیا سے پردہ کر گئے۔فن کی دنیا میں انکی کمی تادیر محسوس کی جاتی رہے گی۔ اللہ تعالی مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل دے آمین۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme