ٹھٹھہ، مکلی میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتیاں معمول بن گئیں

Published on June 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 309)      No Comments

ٹھٹھہ ضلع میں بھرتی ہوئی چوری کی وارداتوںمیں اضافہ سے لوگوں کا جینا دشوار
ٹھٹھہ(رپورٹ حمید چنڈ)ٹھٹھہ، مکلی میں روزانہ کی بنیاد پر ڈکیتیاں عام ہوگئیں، پولیس اپنے روایتی طریقے پر چلتے ہوئے تاحال ایک بھی ڈکیت گرفتار کرنے میں مکمل ناکام، تفصیلات کے مطابق گذشتہ دو ماہ میں ٹھٹھہ ضلع میں بھرتی ہوئی چوری کی وارداتوںمیں اضافے کے باعث مقامی لوگوں کا جینا دشوار ہوگیا، اس سلسلے میں گذشتہ دنوں ور شہر میں سابقہ ایم ایس ڈاکٹر لیاقت خواجہ کی نجی اسپتال سے مسلسل چار مرتبہ چوری کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کا قیمتی سامان چوری ہوگیا جبکہ مقامی ہولیس کی خاموشی کے باعث گذشتہ دن پانچویں بار اسپتال سے تین کے وی کا جنریٹر چوری ہوگیا جسکی شکایت متلعقہ چوکی پر درج کرانے کے باوجود مقامی پولیس اہلکار حسب معمول خاموشی اختیار کرکے بیٹھے ہیں، اس ضمن میں متاثرہ ڈاکٹر نے عوامی پریس کلب کے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے پولیس کو چوروں کے بارے میں سب کچھ معلوم ہونے کے باوجود انجان بنتے ہوئے چوروں کے خلاف کوئی بھی قدم نہیں اٹھارہی ہے، جبکہ پورے شہر کو پتہ ہے کے میرے اسپتال میں سے کس نے چوریاں کی ہیں شہر میں ایک مقامی گروھ پولیس کی سرپرستی میں چوریوں کی واراداتین کرواکر بونگ پر چوری شدہ چیزیں واپس کرتے ہیں جنکے بارے میں پولیس کو سب کجھ پتا ہے مگر مقامی پولیس اہلکار ان بااثر گروھ کے خلاف کوئی بھی قانونی کاروائی نہیں کررئی ہے پچھلے دو ماہ میں درجن سے زائد چوریاں ہوچکی ہیں، انہوں نے آئی جی سندہ، ڈی آئی جی حیدرآباد، ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کے ہم ور شہر کے رہائشی خواجہ کمیونٹی والے پاکستان کے شریف محب وطن شہری ہیں، ہماری کسی کے ساتھ کوئی بھی ذاتی دشمنی نہیں ہے

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress主题