ادبی تنظیم حلقہء شعرو سخن زیر اہتمام عظیم الشان مشاعرہ 

Published on January 22, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

حکومت کو سرکاری سطح پر بھی ایسی ادبی تقریبات کا انعقاد کروانا چاہئے،اسحاق عادل
عارف والا( یو این پی)زیر صدارت سید ضیغم نقوی حلقہء شعرو سخن عارف والا کے زیر اہتمام مشاعرہ، مہمان خصوصی ماہر تعلیم اسحاق عادل جبکہ احمد ندیم سندھو،شفیق اطہر مہمانان اعزاز تھے تفصیل کے مطابق عارف والا کی سب سے بڑی ادبی تنظیم حلقہء شعرو سخن عارف والا کے زیر اہتمام علامہ اقبال پبلک لائبریری عارف والا میں عظیم الشان مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ملک کے نامور شعرا ء کرام عباس عارفی،رانا راشد،ضیغم نقوی ،انوارالمرتضیٰ،عرفان شاہد،زبیر شاہد،سلیم الدین اطہر اور دیگر نے اپنا کلام پیش کیا۔اس موقع پر مہمان خصوصی اسحاق عادل کا کہنا تھا کہ عباس عارفی کی ادبی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے حلقہء شعرو سخن عارف والا کی بنیاد رکھ کر عارف والا کی ادبی تاریخ میں اپنا نام لکھوا لیا ہے ہمیں حلقہء شعرو سخن کے تمام نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہو گی حکومت کو سرکاری سطح پر بھی ایسی ادبی تقریبات کا انعقاد کروانا چاہئے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme