چین کا عالمی ادارہ صحت کو مزید 3 کروڑ ڈالر دینے کا اعلان

Published on April 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 235)      No Comments

بیجنگ(یواین پی) چین نے عالمی ادارہ صحت کو مزید 3 کروڑ ڈالر (تقریباً چار ارب 80 کروڑ روپے) دینے کا اعلان کردیا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے بریفنگ میں بتایا کہ بیجنگ مزید 3 کروڑ ڈالر (تقریباً چار ارب 80 کروڑ روپے) کا فنڈ عالمی ادارہ صحت کو کورونا وائرس پر کنٹرول سے متعلق اقدامات کے لئے دے رہا ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق مارچ کے مہینے میں چین پہلے ہی 2کروڑ ڈالر ڈبلیو ایچ او کو دے چکا ہے،امریکا کی جانب سے امداد روکنے پر ڈبلیو ایچ او کو فنڈز کی کمی کا سامنا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes