پاکستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ارب ڈالر کا پیکج طے

Published on January 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments

دبئی(یواین پی) پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 3 ارب ڈالر کا پیکج طے پا گیا۔ معاہدے کے تحت پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی پہلی قسط فوری مل جائے گی۔ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک ارب ڈالر اسی ہفتے منتقل ہو جائیں گے۔ معاہدے کے لیے گورنر سٹیٹ بینک دبئی میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق معاہدے کے تحت 3 ارب ڈالر 3 قسطوں میں پاکستان کو فراہم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب سے بھی پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی تیسری قسط اسی ہفتے ملنے کا امکان ہے۔یاد رہے کہ کہ سعودی عرب سے معاشی پیکیج کے تحت پاکستان کو دو قسطوں میں ایک ایک ارب ڈالر موصول ہو چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes