سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر راجہ علی اعجاز نےبطور سفیر اپنا چارج سنبھال لیا

Published on January 23, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 515)      No Comments

جدہ ( زکیر احمد بھٹی) سعودی عرب میں پاکستان کے نامزد سفیر راجہ علی اعجاز ریاض پہنچ گئے. انھوں نے بطور سفیر اپنا چارج سنبھال لیا. راجہ اعجاز بطور کیرئر ڈپلومیٹ وسیع تجربہ رکھتے ہیں. سعودی عرب میں تعیناتی سے پہلے وہ نیو یارک میں قونصل جنرل تعینات تھے. اس سے قبل وہ افغانستان, لندن, میکسیکو اور رومانیہ میں سفارتی ذمہ داریوں پر تعینات رہے ھیں. اسکے علاوہ اسلام آباد میں انھوں نے ڈائریکٹر جنرل یو این کے عہدے پر کام کیا ہے. اور انڈیا اور جنوب مغربی ایشیا اور پیسفک ریجن کے انچارج رہے ھیں. راجہ اعجاز نے فارن سروس میں بطور ڈپلومیٹ اپنی سروس کا آغاز 1990 میں کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes