پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں نئے ٹیلنٹ کو سامنے لاناضروری ہے ایم اے ٹھاکر

Published on January 24, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

دو ہزار اٹھارہ میں مجھے بے پناہ کامیابیاں ملیں اور اس سال بھی مجھے نئے پروجیکٹ مل رہے ہیں
لاہور( یواین پی) پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں بس نئے ٹیلنٹ کو سامنے لانا ہم سب کا فرض ہے میری کوشش ہوتی ہے کہ نئے چہروں کو اسٹیج کی دنیا میں متعاف کراؤں دو ہزار اٹھارہ میں مجھے بے پناہ کامیابیاں ملیں اور اس سال بھی مجھے نئے پروجیکٹ مل رہے ہیں ان خیالات کا اظہار پروڈیوسر،رائٹر،ڈائریکٹرکامیڈین اداکار ایم اے ٹھاکر نے یواین پی سے کیا ،انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں میں نے بہت سے فنکاروں کو متعارف کرایا ہے اور آئندہ بھی شوبز میں نئے چہرے متعارف کراتارہوں گا مفاد پرست لوگ اسٹیج ڈرامہ کے ماحول کو تباہ کر رہے ہیں مفاد پرست عناصر سے اسٹیج انڈسٹری کو بچانا ضروری ہے شوبز سے منسلک افراد اپنے پروفیشنل سے مخلص ہو جائیں تو اسٹیج کی دنیا کا ماحول بہتر ہوجائے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题