آسٹریلیا نے یکطرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو پہلے ون ڈے میں 92 رنز سے شکست دے دی

Published on January 13, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 658)      No Comments


میزبان ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں پر 268 رنز بنائے ، قومی کرکٹ ٹیم 176 رنز پر آؤٹ ہوگئی
آسٹریلیا نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹوں کے نقصان پر 268 رنز بنائے
اس میں میتھیو ویڈ کی شاندار سنچری شامل تھی جبکہ گلین میکسویل نے 60 رنز کی اننگز کھیلی
پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 ، محمد عامر اور عماد وسیم نے دو دو ، محمد نواز نے ایک وکٹ لی
ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 42?4 اوورز میں 176 رنز پر ڈھیر ہوگئیپاکستان کی جانب سے اظہر علی 24 ، شرجیل خان 18 ، بابر اعظم 33 ، عماد وسیم 29 رنز کے ساتھ نمایاں رہے
آسٹریلیا کی جانب سے فالکنر نے 4 ، مچل سٹارک نے 2 ، کمنز نے 3 اور مچل مارش نے ایک وکٹ لی
برسبین (یو این پی)آسٹریلیا نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 92 رنز سے شکست دیدی۔تفصیلات کے مطابق میزبان آسٹریلیا نے برسبین کے گابا کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کو 92 رنز سے ہرا دیا۔پہلے ون ڈے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے قومی ٹیم کو جیت کیلئے 269رنز کا ہدف دیدیا جس کے تعاقب میں قومی ٹیم کے9کھلاڑی42اوورز میں 171ے سکور پر پویلین لوٹ چکے ہیں۔اس وقت وہاب ریاض اور حسن علی کریز پر موجود ہیں۔یوا ین پی کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں قومی ٹیم کی بیٹنگ پھر لڑکھڑا گئی ،کینگروز کے 269 کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر شرجیل خان 38 کے مجموعی سکور پرجیمز فلکنر کی گیند پر گلین میکس ویل کے ہاتھوں کیچ آؤت ہو گئے۔انہوں نے 22گیندوں پر 18رنز بنائے۔جس کے بعد اوپنر اظہر علی زخمی ہو کر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے۔محمد حفیظ 4سکور بنا کر جمیز فلکنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے جس کے بعد بابر اعظم بھی پٹ سیمنز کی گیند پر 33کے انفرادی سکور پر سٹیون سمیتھ کو کیچ دے بیٹھے۔وکٹ کیپر بیٹسمین سرفراز احمد کی جگہ ٹیم میں شامل ہونے والے عمر اکمل بھی زیادہ دیر وکٹ پر نہ رک سکے اور 25گیندوں پر 17سکور بنا کر مچل سٹارک کا شکار بن گئے۔پانچویں وکٹ کی شراکت میں صرف 5 رنز کا اضافہ ہوا اور پھر محمد رضوان 21 سکور بنا کر کیچ دے بیٹھے جس کے بعد محمد نواز بیٹنگ کرنے آئے مگر صرف 1 سکو ربنا کر مچل سٹارک کی گیند پر کلین بولڈ ہو گئے۔یونی ویژن نیوز کے مطابق ساتویں وکٹ کی شراکت کے بعد عماد وسیم مچل مارش کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے ، انہوں نے 36 گیندوں پر 29 رنز بنائے۔اوپنر اظہر علی زخمی ہونے کے بعد چھٹی وکٹ گرنے پر دوبارہ بیٹنگ کرنے آئے مگر وہ بھی 24سکور بنا کر جیمز فلکنر کی گیند پر کیچ آؤٹ ہو گئے اور بعد مٰیں محمد عامر بھی 8 سکور بنا کر فلکنر کا شکار بن گئے۔برسبین کی گابا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے پہلے ون ڈے میچ میں میزبان آسٹریلیا نے مقررہ 50اوور زمیں 9وکٹوں کے نقصان پر 268رنز بنائے۔ آسٹریلوی کھلاڑی میتھو ویڈسنچری بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ گلین میکسویل نے 60رنز کی اننگز کھیلی۔آسٹریلوی کپتان سٹیون سمیتھ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا جو پاکستان کی تباہ کن بولنگ کے سامنے غلط ثابت ہو گیا۔محمد عامر نے اپنے پہلے ہی اوور میں آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کو 7کے انفرادی سکور پر بولڈ کر دیا جس کے بعد اسی اوور میں کپتان سٹیون سمیتھ بھی بغیر کوئی سکور بنائے محمد رضوان کو کیچ دے بیٹھے۔اس کے بعد ٹریوس ہیڈ بھی 39سکور بنا کر عماد وسیم کا شکار بن گئے اور چوتھی وکٹ کرس لین کی گری جو 16 رنز بنا کر حسن علی کی گیند پر آؤٹ ہوئے۔ پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی مچل مارش تھے جنہیں عماد وسیم نے پویلین کی راہ دکھائی۔چھٹی وکٹ کی شراکت میں گلین میکسویل اور میتھیو ویڈ نے 82 رنز جوڑے مگر اس موقع پر گلین میکسویل کو حسن علی نے 60کے انفرادی سکور پر پویلین بھیج دیا۔ آسٹریلیا کی ساتویں وکٹ 170کے مجموعی سکور پر گری جب جیمز فالکنر 5 رنز بنا کر محمد نواز کی گیند پر محمد حفیظ کے ہاتھوں کیچ ہوئے جس کے بعد پٹ سمنز بھی 15سکور پر رن آؤٹ ہو گئے۔حسن علی نے آٹھویں کھلاڑی مچل سٹارک کو 10سکور پر کلین بولڈ کر دیا۔پاکستان کی جانب سے حسن علی نے 3 ، محمد عامر اور عماد وسیم نے2,2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد نواز نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔پٹ سیمنزکو عمر اکمل نے رن آؤٹ کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress主题