مشرف کا ملک سے باہر جانا سمجھوتے کا نتیجہ ہے: ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

Published on March 20, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 286)      No Comments

555
کراچی (یو این پی) سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا کہنا ہے کہ پرویز مشرف کا ملک سے باہر جانا سمجھوتے کا نتیجہ ہے۔ طاقت کا سرچشمہ عوام ہے تاہم آج ملک کو سنجیدہ نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالمالک بلوچ نے کراچی بار ایسوسی ایشن سے خطاب کرتے ہو ئے کہا ہے کہ سابق صدر کا ملک سے جانا ٹھیک نہیں ہے‘ انکا کا ٹرائل ہوناچاہے تھا۔ سابق وزیر اعلی بلوچستان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کو بےشمار مسائل اور سنجیدہ نوعیت کے چیلنجز درپیش ہیں۔ عبدالمالک بلوچ نے امید ظاہر کی کہ لیاری کے حالات جلد مزید بہتر ہوجائیں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme