ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کی کراچی میں 3 ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے کی تصدیق

Published on January 25, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 315)      No Comments

لاہور: (یواین پی) کرکٹ شائقین کے لئے اچھی خبر، ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے کراچی میں تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلنے کی تصدیق کر دی۔ تین ٹونٹی میچز 31 جنوری، یکم فروری اور 3 فروری کو کھیلے جائیں گے جس کے بعد تین ون ڈے میچز دبئی میں شیڈول کئے گئے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ویسٹ انڈین بورڈ نے سیریز کھیلنے کی حامی بھر لی ہے۔ دوست بورڈ کا کہنا ہے کہ ان کی ویمن کرکٹ ٹیم کا پاکستان آنا انٹرنیشنل کرکٹ بحالی کی جانب ایک اور قدم ہے، اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی مینز ٹیم پاکستان کا دورہ کر چکی ہے۔تین ٹونٹی میچز 31 جنوری، یکم فروری اور 3 فروری کو ہوں گے جس کے بعد تین ون ڈے میچز دبئی میں شیڈول کئے گئے ہیں۔کراچی میں تین ٹی ٹونٹی میچز آئی سی سی ویمن چیمپئن کے چوتھے راونڈ کا حصہ ہے۔ ویست انڈین ویمن کرکٹ ٹیم اس سے پہلے 2004 کے دوران کراچی میں کھیل چکی ہے جس میں ایک ٹیسٹ میچ ڈرا جب کہ ون ڈے سیریز پانچ دو سے جیتی تھی۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes