پاناما کیس کا فیصلہ کل صبح ساڑھے 11 بجے سنایا جائے گا

Published on July 27, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 475)      No Comments

111اسلام آباد (یوا ین پی) سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجرز بینچ پاناما کیس کا فیصلہ کل ساڑھے 11 بجے سنائے گا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کا 5 رکنی بینچ   21 جولائی کو محفوظ کیا گیا پاناما کیس کا فیصلہ اب کل بروز جمعہ صبح ساڑھے 11 بجے سنائے گا۔سپریم کورٹ کا 5 رکنی لارجربینچ پاناما کیس کا فیصلہ سنائے گا جس میں جسٹس آصف سعید کھوسہ، جسٹس گلزاراحمد، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس اعجازافضل اور جسٹس شیخ عظمت سعید بھی شامل ہیں۔پاناما پیپرز میں وزیراعظم نواز شریف کے اہل خانہ کی آف شور کمپنیوں کے انکشاف نے پاکستانی سیاست میں ہلچل مچا دی تھی اور اپوزیشن جماعتوں نے وزیراعظم کی ٹیلی ویژن خطاب اور پارلیمانی اجلاس میں کی گئی وضاحت کو ناکافی قرار دے دیا تھا۔جس کے بعد یکم نومبر 2016 کو چیف جسٹس آف پاکستان کی جانب سے 5 رکنی بینچ جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا اس بینچ نے پانچ ماہ سے زیادہ عرصے سماعت کے بعد اپنے فیصلے میں وزیراعظم اور ان کے اہل خانہ کے مالی معاملات سے متعلق تحقیقات کے لیے 5 مئی 2017 ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیاء کی سربراہی میں 6 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی جسے 60 روز کے اندر رپورٹ جمع کروانی تھی۔سپریم کورٹ میں جے آئی ٹی نے 60 روزانہ محنت کے بعد اپنی رپورٹ پر 10 جولائی کو پیش کی جس پر اعتراضات کے حوالے سے سماعت بھی ہوئی تھی اور بعد ازاں 5 رکنی بینچ نے پاناما کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جسے اب کل سنایا جائے گا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes