چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاوٴنٹس سے پیسہ واپس لانے کیلئے کمیٹی بنادی

Published on February 16, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 202)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی) چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاوٴنٹس سے پیسہ واپس لانے کیلئے کمیٹی بنادی۔سپریم کورٹ میں پاکستانیوں کے بیرون ملک اکاوٴنٹس سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت ہوئی۔ سیکرٹری فنانس اور گورنر اسٹیٹ بینک عدالت میں پیش ہوئے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ بڑی تعداد میں پاکستانیوں نے بیرون ملک اکاوٴنٹس اور املاک بنا رکھی ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک بتائیں کہ سوئٹزرلینڈ میں موجود اکاوٴنٹس سے پیسہ کیسے واپس پاکستان آسکتا ہے؟۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes