بھٹو زندہ اور شیر ہمارا

Published on July 1, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 293)      No Comments

NewUNN
قاسم رامے ۔۔۔اسلام آباد
لیبیا دنیا کا واحد ملک تھا جہاں بجلی فری تھی، لیبیا میں عام شہریوں کو بلا سود قرضے ملتے تھے، لیبیا میں گھر بنانے کی بےشمار سکیمیں چل رہی تھی، کرنل قذافی اورانکا خاندان خیمے میں رہتا تھا، انکا کہنا تھا جب تک لیبیا کے سارے شہری گھروں میں آباد نہیں ہو جاتے وہ خیمے میں رہیں گے، لیبیا کی حکومت نئے شادی شدہ جوڑے کو فلیٹ خریدنے اور گھر بسانے کے لیئے ٢٠ ہزار ڈالر دیتی تھی، پورے ملک میں یونیورسٹی لیول تک تعلیم مفت تھی اور ہر قسم کا ملکی اور غیر ملکی علاج مفت تھا، کرنل قذافی سے پہلے شرح خواندگی ٢٥٪ تھی لیکن کرنل قذافی نے یہ شرح ٨٣٪ پر پہنچا دی، کرنل قذافی کھیتی باڑی کے لیئے کسانوں کو مفت زمین، بیج اور زرعی آلات دیتے تھے، قذافی دور میں پٹرول ١٤ پیسے فی لیٹر تھا جو خطے میں کم ترین قیمت تھی۔۔۔ لیکن پھر وہاں انقلاب آیا، وہاں کے لوگوں کا معیارزندگی دیکھیئے اتنی سہولیات کے باوجود کرنل قذافی کو سڑکوں پر گھسیٹا گیا، اور کرنل قذافی ایک آمر تھے۔ دوسری طرف پاکستان ہے جہاں کچھ بھی نہیں ملتاپھر بھی بھٹو آج تک زندہ ہے اور شیر ہمارا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Weboy