سندھ پولیس کااے ایس آئی ظاہرکرکے نوسربازملزم نے خاتون سے چوتھانکاح کرلیا

Published on February 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 222)      No Comments

\"RYK
رحیم یار خان(یواین پی)سندھ پولیس کااے ایس آئی ظاہرکرکے نوسربازملزم نے خاتون سے چوتھانکاح کرلیا۔ملزم کی خاتون اوراس کے اہلخانہ کوسنگین نتائج کی دھمکیاں۔متاثرہ خاتون کی اعلی حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل۔تفصیل کے مطابق گلشن عثمان کی رہائشی مہوش فاطمہ نے اپنے والدمحمدشریف کے ہمراہ احاطہ عدالت میں میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے بتایاکہ ڈیڑھ سال قبل اس کی شادی نواب شاہ سندھ کے رہائشی شہزادہ قمرحسین سے ہوئی جس نے خودکوسندھ پولیس کااے ایس آئی ظاہرکیاشادی کے چندماہ بعداسے معلوم ہواکہ ملزم شہزادہ قمرحسین کاجرائم پیشہ افرادسے تعلق ہے اوراس کی پہلے ہی تین شادیاں ہیں ملزم نے اپنی تینوں بیویوں کواپنے مختلف نام بتائے ہوئے ہیں اورشہزادہ قمرحسین اورگل زیب کے نام سے دوشناختی کارڈبنارکھے ہیں جس پروہ بھاگ کرمیکے آگئی میکے آنے کے بعدملزم اسے اوراس کے اہلخانہ کومختلف موبائل نمبرات سے فون کرکے سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہاہے متاثرہ خاتون نے کہاکہ شہزادہ قمرحسین سادہ لوح افرادکواپنے جال میں پھنساکرذلیل وخوارکرکے ان کامستقبل تاریک بنارہاہے متاثرہ خاتون اوراس کے والدنے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ انہیں انصاف فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ ایسے جعلسازعناصرکاقلع قمع کیاجائے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme