چار سال میں 10 لاکھ افراد کو قرض حسنہ دیاجائے گا، وزیر اعظم

Published on June 26, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 568)      No Comments

Nawaz
اسلام آباد(یو این پی)وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 4 سال میں 10 لاکھ افراد کو قرض حسنہ دیاجائے گا، اسکیم کا 50 فیصد خواتین کو ملے گا، خواتین معیشت کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں، قرض حسنہ اسکیم پر ہر سال ڈھائی ارب روپے خرچ کیے جائیں گے۔ اسلام آباد میں قرض حسنہ اسکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ قرض حسنہ اسکیم پاکستان کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کا کردار ادا کرے گی،سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر قرض دیاجائے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)نے آج اپنا ایک اور وعدہ پورا کردیا،سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر قرض دیاجائے گا، دوسری جماعتوں کے لوگ بھی اتنے ہی عزیز ہیں جتنے ن لیگ کے۔ انہوں نے کہا کہ اربوں روپے کا داسو پن بجلی منصوبہ خیبر پختونخوا میں بن رہا ہے، جو بھاشا ڈیم ، منگلا اور تربیلا سے بھی بڑا منصوبہ ہے، داسوہائیڈل پاور منصوبے سے 4ہزار3سومیگاواٹ بجلی حاصل ہوگی، ملک کو اس وقت 10 اور ڈیموں کی ضرورت تھی۔ نوازشریف نے کہا کہ لاہور سے کراچی موٹروے ہمارے دورِ حکومت میں ہی بنے گی، ہم نے بلاامتیاز پوری قوم کی خدمت کرنی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes