ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ؛ اب تک تیزترین بولنگ کرانے والوں میں 3 پاکستانی بولرزسرفہرست

Published on March 18, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 394)      No Comments

555
کولکتہ(یو این پی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اب تک پاکستان، بھارت، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز اور بنگلادیش کی ٹیمیں اپنے اپنے میچز کھیل چکی ہیں اور تین پاکستانی بولر ایسے ہیں جو تیز ترین گیند کرانے میں سرفہرست ہیں۔کولکتہ کے ایڈن گارڈن اسٹیڈیم میں بنگلادیش کے خلاف پاکستان کے تین فاسٹ بولر وہاب ریاض، محمد عرفان، اور محمد عامر تیز ترین بول کرانے کی فہرست میں بالترتیب پہلے، دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ وہاب ریاض نے بنگال ٹائیگرز کے خلاف 92 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرا کر پہلی پوزیشن پر قبضہ کیا جب کہ محمد عرفان نے 91.9 میل فی گھنٹہ اور محمد عامر نے 91.8 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی۔اب تک تیز ترین گیند کرانے میں ویسٹ انڈیز کےآندرے رسلز چوتھے نمبر پر ہیں جنہوں نے 90.7 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی جب کہ نیوزی لینڈ کے ایڈم ملنے 90.6 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بولنگ کرا چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Theme