گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئے

Published on March 8, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 318)      No Comments

05
بورے والا(یوا ین پی)صبح 5سے8بجے تک گیس کی غیر اعلانیہ بندش سے معمولات زندگی مفلوج ہو گئے،آٹھویں اور میٹرک کے امتحانات کے لیے جانے والے بچے بغیر ناشتے کے امتحانی مراکز جانے پر مجبور،دفاتر جانے والے ملازمین کو بھی شدید مشکلات کا سامنا،تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکی نواحی آبادیوں میں کئی روز سے محکمہ سوئی گیس کی جانب سے مبینہ طور پر صبح5سے8بجے تک انتہائی مصروف اوقات کار میں گیس کی غیر اعلانیہ بندش نے گھریلو اور عام معمولات زندگی بری طرح مفلوج کر کے رکھ دئیے گیس کی ان اوقات کار میں روزانہ بندش سے آٹھویں اور میٹرک کے امتحانات میں شرکت کے لیے جانے والے بچے گھروں میں ناشتہ تیار نہ ہونے سے بغیر ناشتے کے امتحانی مراکز جانے پر مجبور ہو گئے ہیں جبکہ دیگر طلباء،سرکاری ملازمین اور نجی اداروں کے ملازمین کو بھی گھروں میں ناشتے سے محروم ہونا پڑ رہا ہے محکمہ سوئی گیس کا عملہ ایل پی جی گیس ڈیلز سے سازباز ہو کر جان بوجھ کر صبح مصروف ترین اوقات میں گیس بند کر دیتا ہے تا کہ لوگ مجبوراََ اپنے گھروں میں ایل پی جی استعمال کریں محکمہ سوئی گیس کی اس مبینہ زیادتی پر شہری تنظیموں اور تمام حلقوں نے جی ایم سوئی گیس سے گیس کی اس بندش کافوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes