عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن اور منشور ہے حاجی محمد یٰسین

Published on February 13, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 694)      No Comments

\"haji
ہارون آباد(یواین پی)مسلم لیگ (ضیاء ) چیئر مین حاجی محمد یٰسین سابق تحصیل ناظم ہارون آباد نے وائٹل ہاؤ س میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ہارون آباد کے عوام میں سے ہیں اور عوام کی خدمت ہی ہمارا مشن اور منشور ہے اور اس بات کو محض لفظی ،کاغذی اور زبانی دعوؤں تک محدود نہیں رکھا ہے بلکہ ہر ممکن حد تک عوام کو سہولت پہچانے اور ان کے دکھوں کو باٹنے کی عملی جد و جہد کی ہے اور ہمارایہ خدمت کا کردار سب کے سامنے ہے بلدیاتی الیکشن کے لیے ہماری تیاری مکمل ہے اور جب بھی الیکشن ہوں گے ہمارا گروپ ان میں انشاء اللہ فتح یاب ہو گا ہماری حکمت عملی بالکل شفاف ہے اور کسی بھی پیمانے پر ہم عوامی خدمت کے معیار کو بلند سے بلند تر کر یں گے سیاست میں عملی خدمت کی مثال کے تحت ہر طبقے کو ہر ممکن حد تک اپنی خدمات سے استفادہ پہنچانے کی کوشش کرتے ہیں ہارون آباد سمیت پورا حلقہ ہی اس کا وش سے آگاہ ہے اور ہمیں قومی انتخابات میں عوامی مینڈیٹ دے کر عوام نے خدمت کی سیاست پر اعتماد کیا ہے اور آئندہ بھی یہی عوامی تعاون ہماری سیاست کا اثاثہ ہے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ایم این اے محمد اعجاز الحق نے ہمیشہ قومی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور حلقہ کی آواز بنے ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی میں ہمارے ممبران صوبائی اسمبلی چوہدری غلام مرتضی ،حاجی محمد نعیم انور اور غزالہ شاہین کا مثبت اور اصولی موقف کی تائید عوام نے کی ہے بے بنیاد الزامات کی سیاست نہ کی ہے اور نہ کبھی کریں گے کیونکہ شرافت ہمارا شیوہ ہے اور ہمارے کام خود بولتے ہیں اور کم کسی بھی ایشو پر بے جا جھوٹے وعدوں کی سیاست کو مناسب نہیں سمجھتے سچ اور عمل کی سیاست ہمارا شعار ہے اور اس کو جاری رکھیں گے ۔
بیس ،دو سو ،چار سو اور پانچ سو روپے والے اسٹام پیپر نایاب
ہارون آباد(یواین پی)بیس ،دو سو ،چار سو اور پانچ سو روپے والے اسٹام پیپر نایاب ،سائیلین کو شدید مشکلات کا سامنا ،تفصیلات کے مطابق ہارون آباد میں بیس روپے ،دو سو روپے ،چار سو روپے اور پانچ سو روپے کے اسٹام پیپر نایاب ہونے ہونے سے بیان حلفی کے لیے دیے جانے والے اسٹام پیپر ایک سو روپے اور پچاس روپے پر سائیلین کا مالی نقصان ہو رہا ہے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفیسر بہاولنگر سے مطالبہ کیا ہے کہ گزشتہ دو ماہ سے نایاب اسٹام پیپر فی الفور مہیا کیے جائیں تاکہ اسٹام پیپر کی دستیابی پر عوام کا مالی نقصان نہ ہو ۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes