اسمبلی ایسے نہیں چلے گی، دوبارہ الیکشن کرائے جائیں، آصف زرداری

Published on January 29, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 259)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی بے وقوفی کی وجہ سے عمران خان کو حکومت ملی، شہباز شریف نے گھسیٹنے والی بات جذبات میں کی تھی۔سابق صدر آصف زرداری کا ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ شہباز شریف نے گھسیٹنے والی بات جذبات میں کی تھی، انہوں نے جو کہا کہ وہ ایک جلسے کی زبان تھیں، جلسے میں کوئی کچھ بھی بول سکتا ہے لیکن حقیقت میں نہیں کہہ سکتا۔ ہمارے اکھٹے ہونے کا کریڈٹ عمران خان اور دیگر قوتوں کو جاتا ہے۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھے پارٹی ایک واقعے کے بعد میرے حوالے ہوئی، 11 سال جیل میں کون گیا تھا؟ میں گیا تھا، 12 سال جیل میں رہا کلئیر ہو کر نکلا۔آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے ہمارا خلا مکمل نہیں کیا کسی نے کروا دیا، عمران خان کے پلے تو کچھ بھی نہیں، اختیارات کے حوالے سے بھی عمراں خان اختیارات نہیں رکھتا، عمران خان تو صرف مہرہ ہیں۔ ایسے اسمبلی نہیں چلے گی، اس لئے ہم فریش الیکشن کہہ رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ پہلے پرانے کو ٹھیک کر لو پھر نیا پاکستان بنانا، میں عمران خان کو مشورہ دوں بھی تو وہ سمجھے گا بھی نہیں، عمران خان نے خود باہر کے دورے نہیں کئے بلکہ ان سے کروائے گئے، عمران خان خود سلیکٹیڈ ہیں اور دوسروں کو کہتے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes