سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی فرائی مچھلی کی مانگ میں اضافہ

Published on December 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 226)      No Comments

فاروق آباد (یواین پی ) فاروق آباد میں سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی فرائی مچھلی کی مانگ بڑھ گئی ان دنوں بازار میں مختلف اقسام کی مچھلیاں فروخت کے لئے لائی جارہی ہیں جن میں ڈمر ا، شنگاری،فوجی، رہو، کھگا اور بام مچھلی کے علاوہ کئی اقسام شامل ہیں۔دکانداروں نے بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر مچھلی کے دام بڑھا دئیے ہیں جس پر شہری پریشان ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ عام دنوں کی نسبت سرد موسم میں مچھلی کھانے کا شوق انکو مچھلی مارکیٹ کا رخ کرنے پر مجبور کردیتا ہے، مگر قیمتیں دیکھ کر وہ مایوس ہو جاتے ہیں گزشتہ سال کی نسبت رواں سال مچھلی کی قیمت میں خاطر خواہ اضافہ ہواہے گزشتہ سال 500روپے کلو میں فروخت ہونے والی ڈمرا مچھلی 700 روپے سے لیکر ایک ہزار روپے کلو میں فروخت ہورہی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题