حج سبسڈی نہیں ملے گی،اخراجات میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد روپے اضافہ

Published on February 1, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 398)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2019ء کی منظوری دے دی۔ سبسڈی نہ دینے سے حج اخراجات میں 1 لاکھ 56 ہزار 975 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ شمالی زون میں رہنے والوں کے لیے حج اخراجات 4 لاکھ 36 ہزار 975 روپے جبکہ جنوبی زون کے لیے 4 لاکھ 26 ہزار روپے ہوں گے۔وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس، حج پالیسی 2019ء کی منظوری دے دی گئی۔ حج کے لیے سبسڈی نہ دینے کا فیصلہ، حج اخراجات میں 1 لاکھ 56 ہزار 975 روپے کا اضافہ ہو گیا۔کابینہ اجلاس سے متعلق بریفنگ میں وزیر اطلاعات فواد چودھری نے بتایا کہ حج کے اخراجات کو دو زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ شمالی اور جنوبی زون کے حج اخراجات میں تقریباً 11 ہزار روپے کا فرق ہوگا۔شمالی زون میں پورا پنجاب، خیبر پختونخوا، آزاد کشمیر، گلگت بلتسان اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد شامل ہے جبکہ جنوبی زون میں سندھ اور بلوچستان شامل ہیں۔گزشتہ سال ملک ک شمالی زون کے لیے حج اخرجات 2 لاکھ 80 ہزار جبکہ جنوبی زون کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار مقرر کیے گئے تھے۔ حج پالیسی کے تحت رواں برس پاکستان سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 84 افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔بزرگ شہریوں کے لیے 10 ہزار جبکہ کم آمدن طبقے کے لیے 500 کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے۔ حج کے لیے سرکاری کوٹا 60 فیصد جبکہ نجی ٹورز آپریٹرز کا کوٹا 40 فیصد ہوگا۔مسلسل تین سال ناکام رہنے والے اور 80 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد کو بغیر قرعہ اندازی حج پر بھجوایا جائے گا۔ حج درخواستیں 20 فروری سے وصول کی جائیں گی۔حج پالیسی کے مطابق کوئی بھی پاکستانی 5 سال تک دوسری بار حج نہیں کر سکے گا۔ حاجیوں کے پاس ذاتی استعمال کے لیے 2 ہزار ریال ہونا لازمی ہے۔ قربانی کے لیے 19 ہزار 451 روپے بھی حجاج کرام کو الگ سے ادا کرنا ہوں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes