بالی وڈ اداکارائیں اب آزادی سے فلموں کا انتخاب کر سکتی ہیں۔پراچی ڈیسائی

Published on March 11, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 431)      No Comments

\"112233\"
ممبئی (یو این پی) بالی ووڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی نے کہا ہے کہ اب اداکارائیں اپنی مرضی کا کام کر سکتی ہیں۔ بالی ووڈ اداکارہ پراچی ڈیسائی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا کہ بالی ووڈ انڈسٹری میں خواتین کا وقت شروع ہو گیا ہے وہ اب آزاد ہو کر فلموں کا انتخاب کر سکتی ہیں اور اپنے من پسند کردار نبھا سکتی ہیں۔ انہوں نے فلم ’’گلاب گینگ‘‘ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ فلم نے باکس آفس پر اچھا بزنس کیا ہے وہ بھی فلم کی کامیابی سے خوش ہوئی ہیں۔ پراچی ڈیسائی آخری بار فلم ’’پولیس گری‘‘ میں اہم کردار میں جلوہ گر ہوئی تھیں۔ اداکارہ نے سال 2008ء میں فلم ’’راک آن‘‘ سے فلمی کیریئر کا آغاز کیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Theme