گلوکارامین راجہ کا عوامی خدمت کا ادارہ ایس ایم ڈی ٹرسٹ کا ذکر زبان زد عام

Published on June 18, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 50)      No Comments

لاہور(یواین پی )نامور گلوکارامین راجہ کا عوامی خدمت کا ادارہ ایس ایم ڈی ٹرسٹ کا ذکر زبان زد عام ہو گیاتفصیلات کے مطابق پاکستان کے مشہور گلوکار امین راجہ کاعوامی خدمت کا ادارہ ایس ایم ڈی ٹرسٹ آجکل جگہ جگہ پے ڈسکس ہو رہا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ جس طرح امین راجہ غریب لوگوں کے گھروں میں راشن اور لاوارث بزرگوں کی خدمت کر رہا ہے یہ قابل ستائش ہے گلوکارامین راجہ نے بتا یا کہ گانے گاتے ہوئے اور دوسرے کام کرتے ہوئے تو ساری زندگی بیت گئی ہے گناہوں کا بوجھ بہت زیادہ بڑھ چکا ہے اسے کم کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ نیکیاں بھی کما لیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ سارا کام اللہ کی رحمت سے اور میرے مخیر دوستوں کی مدد سے ہوتا ہے ورنہ میری تو اتنی اوقات نہیں کہ کسی کے گھر میں راشن دوں یا کسی لاوارث بزرگ کی کفالت کروں

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme