پشاور پولیس نے ”رابطہ“ کے نام سے نئی سروس شروع کردی

Published on February 4, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 294)      No Comments

پشاور: (یواین پی) خیبر پختونخواہ پولیس میں عوام کو بہترین خدمات فراہم کی خاطر اصلاحات کا عمل جاری ہے۔ پشاور پولیس نے شہریوں کے سہولت کے لئے رابطہ کے نام سے نئی سروس شروع کر دی۔پشاور پولیس کے سربراہ قاضی جمیل الرحمان کا کہنا ہے کہ رابطہ سافٹ ویئر پاکستان میں اپنی نوعیت کا منفرد ای پولیسنگ سافٹ وئیر ہے۔ نئی رابطہ سروس کے ذریعے مدعی کو گھر بیٹھے ایف آئی آر کے اندراج، تھانہ کا نام اور تفتیشی آفیسر کا نام ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہوگا۔نئے سافٹ وئیر کے نفاذ کا مقصد پولیس کے تفتیشی نظام کو مزید ٹرانسپیرنٹ بنانا ہے۔ ای پولیسنگ کے ذریعے ایف آئی آر کے اندراج کو مزید سہل بنایا گیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق محکمہ پولیس میں ہونے والی تبدیلیوں سے پولیس کے وقار اور استعداد کار پر مثبت اثر پڑ رہا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Free WordPress Theme