اوکاڑہ،260 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 5 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل ضبط، مقدمہ درج

Published on February 14, 2024 by    ·(TOTAL VIEWS 36)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز) ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی آفیسر مس طاہرہ کلثوم نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بھرپور کاروائی کرتے ہوئے۔غلہ منڈی میں بڑی کارروائی کی260 کلو ملاوٹی سرخ مرچیں، 5 کلو جعلی پیکنگ مٹیریل ضبط، گرائنڈنگ یونٹ مالکان کیخلاف مقدمہ درج کارروائی غلہ منڈی میں ایک مصالحہ چکی پر کی گئی مالکان ملاوٹی مرچیں معروف برانڈز کے پیکنگ مٹیریل میں پیک کر رہے تھے پیکنگ کے اوپر مس لیبلنگ اور غلط پتہ درج کیا گیا تھا غیر معیاری مصالحہ جات پیک کرکے مارکیٹ میں کریانہ سٹورز اور مختلف فوڈ پوائنٹس پر سپلائی کیے جانے تھے جعلی خوراک بنانے والوں کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں خوراک سے وابستہ کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر رابطہ کریں.

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes