سائبر سیکیورٹی اتھارٹی کا قیام بہت ضروری ہے، خالد مقبول صدیقی

Published on February 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 201)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سائبر سیکورٹی کی اتھارٹی کا قیام بہت ضروری ہے، اس کے لیے کام ہو رہا ہے۔ انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے حوالے سے بھی ریگولیٹری اتھارٹی بنانے کی ضرورت ہے۔وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ذیلی ادارے یونیورسل سروس فنڈ اور نجی موبائل کمپنی کے درمیان شمالی وزیرستان میں براڈ بینڈ کوریج کی سہولیات کی فراہمی کے لیے معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت شمالی وزیرستان، فرنٹئیر ریجن، بنوں اور لکی مروت تک موبائل براڈ بینڈ کی رسائی دی جائے گی۔معاہدے کی تقریب کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان کو ڈیجیٹلائز کرنے کے لئے براڈ بینڈ تک رسائی لازم ہے اور یو ایس ایف دور دراز کے علاقوں میں براڈ بینڈ کی رسائی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے بعد یہ منصوبہ جنوبی وزیرستان میں بھی شروع کیا جائیگا۔ انھوں نے کہا کہ آئی ٹی کی تعلیم کے لئے ریگولیٹری اتھارٹی قائم کرنے کی ضرورت ہے جو ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تعلیم کے معیار پر ںظر رکھے۔خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ دنیا ایک گلوبل ویلیج بن گئی ہے، ہمیں معیار تعلیم کو بہتر بنا کر عالمی معیار کے ماہرین پیدا کرنا ہوں گے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme