وزیر اعظم اور وزیروں سے برائی شروع ہوتی ہے اور پھر نیچے تک جاتی ہے، عمران خان

Published on November 10, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 83)      No Comments

جو قوم انصاف نہیں کرتی وہ تباہ ہو جاتی ہے، وزیراعظم
اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم اور وزیروں سے برائی شروع ہوتی ہے اور نیچے چلی جاتی ہے۔اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے، جس کا خواب بڑا ہوتا ہے، آئیڈلسٹ انسان ہمیشہ دنیا میں بڑے کام کرتا ہے کیونکہ وہ کوشش کرتا ہے، سب سے بڑی قوت ایمان کی ہوتی ہے، ایمان انسان کو آزاد کردیتا ہے، انسان کا امتحان تب ہوتا ہے جب وہ آزمایا جاتا ہے، آزمائش کے وقت پتہ چلتا ہے کہ انسان کتنا مضبوط ہے، حق پر کھڑے انسان کو کبھی کمزور نہ سمجھیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ ہر انسان کے پاس دو راستے ہوتے ہیں ایک عظمت کا اور دوسرا تباہی کا، 60 کی دہائی میں پاکستان تیزی سے ترقی کررہا تھا، ہمارے زمانے میں پاکستان عظیم ملک بن رہا تھا اور پھر ہم آہستہ آہستہ ہم تباہی کے راستے پر چلے گئے، جس معاشرے میں اخلاقیات نہیں ہوتی وہ انصاف بھی نہیں کر سکتا، وہ پھر این آر او اور ڈیل کرتا ہے، جو قوم انصاف نہیں کرتی وہ تباہ ہو جاتی ہے، جب کسی قوم کی اخلاقیات ختم ہوجاتی ہیں تو کرپشن میں اضافہ ہوتا ہے، ہماری اخلاقیات گریں تو ہماری معیشت بھی گر گئی۔ بنگلا دیش کو پاکستان پر بوجھ سمجھا جاتا تھا لیکن وہ بھی آج ہم سے آگے نکل گیا۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes