سفارت خانہ پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ” یوم کشمیر ” کی تقریب میں پاکستانی اور کشمیریوں نے شرکت کی ۔

Published on February 8, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 308)      No Comments

جدہ (زکیر احمد بھٹی )سفارت خانہ پاکستان کے زیراہتمام منعقد ہونے والی ” یوم کشمیر ” کی تقریب میں سینکڑوں کی تعداد میں پاکستانی اور کشمیریوں نے شرکت کی جبکہ سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کے علاوہ دیگر سفارتی عملے نے بھی شرکت کرکے کشمیریوں کو اپنی بے لوث ہمایت کا یقین دلایا، اس موقعہ پر مقررین کا کہنا تھا کہ کشمیر میں دس ہزار سے زائد قبرستان اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ کس طرح بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے عالمی طاقتوں کو چاہئیے کہ وہ کشمیر میں ہونے والے ظلم و ستم کا نوٹس لیں اور بھارتی فوج کے ہاتھوں نہتے کشمیریوں کے قتل عام کو روکے پاکستانی قوم کے دل اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور یہ رشتہ کشمیر کی آزادی تک قائم رہے گا اور پاکستانی قوم تحریک آزادی کے متوالوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے جو آٹھ لاکھ سے زائد قابض بھارتی فوج کا سامنا کر رہا ہیں ۔ یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے سفیر پاکستان راجہ علی اعجاز کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا کے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑے گا اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتا رہے گا بھارت جہاں گزشتہ اکہتر سالوں سے جہاں کشمیریوں پر ظلم وستم روا رکھے ہوئے ہے وہیں پر بھارت پاکستان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات لگا کر دنیا کہ توجہ دوسری جانب مبذول کروانا چاہتا ہے پاک بھارت بارڈر دنیا کا سب سے سیکورٹی سے بھرپور بارڈر ہے جہاں سے کسی قسم کہ در اندازی ممکن ہی مگر بھارت اس حوالے سے جھوٹا پروپگنڈہ کرنے سے باز نہیں آتا ۔ کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے قرارداد بھی پیش کی گئی جسے پاک میڈیا فورم کے چیرمین الیاس رحیم نے پیش کیا اور دیگر کشمیری افراد کے ہمراہ سفیر پاکستان کو پیش کی تقریب سے تصدق گیلانی، حافظ عبدالوحید،زاہد لطیف سندھو، سردار رزاق، احسان دانش، شمشاد احمد صدیقی اور دیگر نے بھی خطاب کرکے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress主题