فرض شناس اورایماندار اہلکارمعاشرے کاقیمتی اثاثہ ہیں۔رانا بشارت

Published on February 14, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 465)      No Comments

\"1\"
عارضی سٹاف کومستقل کیا جائے۔ عارف بٹر،فقیرحسین،مظہرحسین ، محمداکرام
لاہور( یواین پی) الائیڈ ہیلتھ پروفیشلنزآرگنائزیشن لاہورجنرل ہسپتال کے چیئرمین رانابشارت علی خاں،سینئر وائس چیئرمین محمدعارف بٹر،صدرحاجی فقیرحسین،فنانس سیکرٹری خالدمحمود ،جنرل سیکرٹری سیّدمظہرحسین اورسیکرٹری اطلاعات محمداکرام نے کہا ہے کہ فرض شناس اورایماندار اہلکارمعاشرے کاقیمتی اثاثہ ہیں،انہیں ان کاجائزمقام نہیں دیاجاتا۔اہلکار اپنے حقوق کے ساتھ ساتھ فرض منصبی کابھی بھرپورخیال رکھتے ہیں اورشہریوں کی خدمت میں کوئی کسر نہ چھوڑتے جبکہ ان کے اپنے مسائل حل طلب ہیں۔پروفیشنل سٹاف کودرپیش مشکلات کے فوری اورمستقل سدباب کیلئے تعمیری اورمثبت اندازمیں جدوجہد جاری رہے گی ۔اداروں کی تعمیروترقی اورنیک نامی کے سلسلہ میں پروفیشنل سٹاف کی خدمات کو نہ صرف سراہاجائے بلکہ ان کی ویلفیئرکیلئے بھی خصوصی اصلاحات کی جائیں۔وہ ایک اہم اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔عہدیداران نے مزید کہا کہ پروفیشنل سٹاف کے ساتھ بعض اوقات مریض اوران کے لواحقین خوامخواہ الجھ پڑتے ہیں جس سے ہماراکام متاثرہوتا ہے،اس قسم کے واقعات کاسدباب یقینی بنایا جائے۔ پروفیشنل سٹاف کے سروس سٹرکچر میں حائل رکاوٹیں دورکی جائیں۔انہوں نے کہا کہ عارضی پروفیشنل سٹاف کوفوری طورپرمستقل کیا جائے۔پروفیشنل سٹاف کیلئے رہائشی کالونی تعمیر کی جائے ۔انہوں نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے حوالے سے لاہورجنرل ہسپتال کاتاریخی کردارقابل قدر ہے۔پنجاب حکومت لاہورجنرل ہسپتال کومزیداپ گریڈ کرنے کیلئے خصوصی طورپردوررس اقدامات کرے ،اس سے ہسپتال آنیوالے شہریوں کوبہتراورجدیدسہولیات میسر آئیں گی ۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کیلئے صحت کی جدیدسہولیات پرسمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog