سعودی عرب میں بم دھماکہ، 2 پولیس اہلکار زخمی

Published on May 31, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 323)      No Comments


ریاض:(یو این پی)  سعودی عرب میں بم دھماکے کے نتیجے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے عوامیہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں پولیس کے 2 اہلکار زخمی ہو گئے، عوامیہ میں شیعہ مسلم آبادی کی کثرت ہے۔ سعودی عرب کے مشرقی علاقے عوامیہ میں یہ 2 ہفتوں کے دوران دوسرا دھماکا ہے جس دوران المصورہ میں پرانی عمارت کا ملبہ گرانے والے ورکرز کی حفاظت کے لئے مامور سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔ اس عمارت کو مسلح افراد پناہ گاہ کے طور پر استعمال کرتے تھے۔ سعودی وزارت داخلہ نے بھی خبر کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ دھماکا دیسی ساختہ بم کا تھا جس میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Free WordPress Themes