آبادی میں بے ہنگم اضافہ ملکی وسائل کے بہترین استعمال میں ایک بڑی روکاوٹ ہے ڈی سی او وہاڑی علی اکبر

Published on October 27, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 419)      No Comments

ali-akbar
وہاڑی ( یواین پی)ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر علی اکبر بھٹی نے کہا ہے کہ عوام میں بہبود آبادی کا شعور اجاگر کرنے اور بہبود آبادی بارے عوام میں پائے جانے والے منفی تاثر کوختم کرنے کے لیے محکمہ بہبود آبادی اپنی کاوشوں کو تیز کرے کیونکہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ ملکی وسائل کے بہترین استعمال میں ایک بڑی روکاوٹ ہے یہ بات انہوں نے اپنے کمیٹی روم میں ضلعی کمیٹی برائے بہبود آبادی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں ای ڈی او ایجوکیشن سوکت علی طاہر، ،ڈی او بہبود آبادی راؤ راشد حفیظ، ڈی او سوشل ویلفیئر رائے اختر اظہر، ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر جاویدخالد،ڈی ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر احمد فراز، ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر پی آر ایس پی توقیر اکرام ، ڈسٹرکٹ یونٹ مینیجر پلان پاکستان عمران جاوید، ماری سٹاپس سماجی تنظیم سے عمران خان اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر بہبود آبادی نے شرکت کی ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر نے محکمہ بہبود آبادی کی گزشتہ ماہ کی مجموعی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے جن سٹاف ممبران کی وجہ سے کارکردگی متاثر ہوئی ہے ان کے خلاف کارروائی کی جائے اور انہیں ہر ماہ کے حوالہ سے اہداف دےئے جائیں اور انہیں ان اہداف کے حصول کا پابند کیا جائے بوگس اعداد و شمار دینے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے انہوں نے کہ محکمہ سوشل ویلفیئر ، محکمہ صحت، اور بہبود آبادی پر کام کرنے والی سماجی تنظیم ماری سٹاپس بھی آئندہ اجلاس میں اپنی کارکردگی پیش کریں انہوں نے کہا کہ عوام میں اس بات کا شعور اجاگر کیا جائے کہ ہر خاندان اپنے وسائل کے مطابق اپنے کنبہ کی تشکیل کرے اور دو بچوں کے درمیانی وقفہ کے ذریعے زچہ و بچہ کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme