پاکستانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر بھارتی ہیکرز کا حملہ

Published on February 17, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 237)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) بھارت کا ایک کے بعد ایک اوچھا ہتھکنڈا، کلبھوشن یادیو کیس سے پہلے پاکستانی وزارت خارجہ کی ویب سائٹ پر سائبر حملہ ہوا جس میں نیدر لینڈ سمیت یورپی ممالک میں بھی ویب سائٹ بلاک ہو گئی۔دفتر خارجہ نے بھارتی سائبر حملے کی تصدیق کر دی، برطانیہ، نیدرلینڈز سمیت اکثر یورپی ممالک میں ویب سائٹ سائبر حملے کی زد میں آئیں۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت مختلف طریقوں سے حملے کر رہا ہے، بھارتی ہیکرز کے اس حملے کو بھی ناکام بنا دیں گے ۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ کلبھوشن کیس اور ایف اے ٹی ایف سے خوفزدہ بھارتی ہیکرز کی جانب سے ویب سائیٹ پر حملہ کیاگیا ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل مقبوضہ وادی میں پلوامہ میں ایک حملے میں 44 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے جس کے بعد بھارتی حکام نے بغیر تحقیقات کے بے بنیاد الزام پاکستان پر لگا دیا۔ یہ بھی واضح رہے کہ پلوامہ حملہ بھارت کی اپنی کارستانی، تانے بانے ملنے لگے، عادل ڈار کے بھارتی فوج کی حراست میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ بھارتی پولیس کے ڈی آئی جی نے عادل ڈار کا تعلق حزب المجاہدین سے بتایا تھا۔پلوامہ حملے میں ویڈیو پیغام ریکارڈ کرنے والے عادل ار کے بھارتی فوج کے حراست میں ہونے کا انکشاف ہوا ہے، 10 ستمبر 2017 کو شوپیاں کے علاقے میں بھارتی فورسسز نے 2 فریڈم فائٹرز کو شہید کیا تھا، اسی جھڑپ کے دوران عادل ڈار کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ادھر پلوامہ حملے کے بعد بھارت میں مسلمانوں کا جینا دوبھر کر دیا گیا، انتہا پسندوں نے مسلمانوں خصوصی طور پر کشمیری طلباء اور دکانداروں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ بلوائیوں نے دکانوں کی توڑ پھوڑ کی اور کشمیریوں کو بھارت سے نکل جانےکا کہا، گزشتہ روز بھی انتہا پسندوں نے جموں میں مسلمانوں کی درجنوں گاڑیوں کو آگ لگادی تھی، گاڑیوں کی توڑ پھوڑ پر کشمیریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes